ٹیسٹ میں کسی شعبے کو نظر انداز نہیں کرسکتے، اظہر علی

اظہر علی
Loading...

اظہر علی نے کہا کہ اسد شفیق اور میری کارکردگی اہمیت کی حامل ہوگی، کورونا کیساتھ چلنا پڑے گا، کرکٹرز کھیلنا چاہتے تھے، دونوں بورڈ نے سیریز کا فیصلہ کیا، سب نے کیمپ کا لطف اٹھایا،انگلش ٹور مشکل ہوتا ہے لیکن ماضی کی عمدہ کارکردگی کا حوصلہ ملے گا

بابرا عظم کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ وہ چیلنج لیتے ہیں، مصباح الحق

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مانچسٹر سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان، مشتاق اور مصباح الحق کی رہنمائی حاصل ہے لیکن وہ ہم پر فیصلے مسلط نہیں کرتے،بطور کپتان کوئی دقت محسوس نہیں کرتا، میری ذاتی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا،اس کا احساس ہے، محنت کررہا ہوں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں تجربہ زیادہ ہے،ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، ٹیسٹ میں کسی شعبے کو نظر انداز نہیں کرسکتے،اچھا ٹوٹل کریں تو بولنگ میں اتنے وسائل ہیں کہ میچ جیت سکیں، اسپن کا رول اہم ہوگا، یاسر شاہ کئی بار اپنی افادیت ثابت کرچکے، دو اسپنرز کیساتھ میدان میں اتر سکتے ہیں۔

Loading...

اظہر علی نے مزید کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کیساتھ سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔جیسی بھی کنڈیشنز ہوں، اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے، بولنگ میں تجربہ کم لیکن پرجوش اور باصلاحیت بولرز بہتری کارکردگی دکھانے کیلیے تیار ہیں، کوئی خوف لیے بغیر جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں