‘کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے باعث تقلید ہے’

Loading...

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

‘مساجد کو بند نہیں کیا جا سکتا لیکن کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے’

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ غریب ممالک کیلئے 500ارب ڈالر کے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لئے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔

loading...

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ‏عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لئے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔ کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لیے باعث تقلید ہے۔

(Visited 28 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں