اللہ ارشد ملک صاحب کی بخشش فرمائے، مریم نواز

Loading...

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے اور وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کرگئے۔

نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے

(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے، اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کرگئے اور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیے بلیک میل کرکے استعمال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے سوال کیا کہ ارشد ملک اپنے اعتراف اور انکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے، ڈیڑھ سال میں نوازشریف کو انصاف نا ملنے کا ذمہ دار کون ہے؟ جس کیس میں نوازشریف کو اشتہاری دلانے کی جلدی تھی اس کیس کی سزا سنانے والے جج کے اعتراف پر کوئی ایک دن بھی سماعت کیوں نہیں ہوئی؟

Loading...

واضح رہے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

6 جولائی 2019 کو مریم نوازایک ویڈیو سامنے لائی تھیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد ملک کو احتساب عدالت کے جج کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

(Visited 28 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں