اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔
مسابقتی کمیشن کی چیئر پرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کی برطرفی کا حکم
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سیکریٹری پاور عرفان علی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز شریک ہوئے اور اجلاس میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ رمضان میں صنعتتی یونٹس کو بھی بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی جب کہ بجلی کے سلسلے میں قائم کنٹرول رومز عوامی شکایات ازالہ کریں گے۔
Discussion about this post