دنیا کا سب سے اْونچا ہوٹل کہاں بنایا جارہا ہے…

دنیا
Loading...

دْنیا کا سب سے اْونچا ہوٹل زیر تعمیر ہے یہ دبئی کے مرینہ ڈسٹرکٹ میں ہوائی اڈے کے قریب ہے اور یہ دی سیل ٹاور کے نام سے زیر تعمیر ہے۔اس ہوٹل کی اْونچائی 360.4 میٹر ہوگی اور اس میں 1042 کمرے ہوں گے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق سب سے اْونچا ہوٹل تعمیر کرنے والی کمپنی دی فرسٹ گروپ نے بتایاکہ ہوٹل کی تعمیر 2022 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور ہوٹل کو 2022 کے آخر یا 2023 کے ابتداء میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس نئے ہوٹل کے فن تعمیر اور ڈیزائن کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل چکی ہے اور یہ اب تک تین ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

2020 میں کیا ہونے والا ہے، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی ؟

ہوٹل میں دبئی کے نظاروں کے لیے خصوصی مقام بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔فرسٹ گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کو ہوٹل سے دبئی کی بلندو بالا عمارتوں اور سمندر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

Loading...

ہوٹل کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی تھی اور اس ہوٹل کی تعمیر سے دبئی میں بلند و بالا ہوٹلز کی فہرست میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ہوٹل انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعمیر مکمل ہونے پر وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع کریں گے۔

(Visited 83 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں