پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا کا شکار ہوگئے۔
ڈاکٹر امجد علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطین کرلیا۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ کھانسی بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کامران بنگش بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔
دوسری جانب فاٹا کے سینیٹر کا کورونا ٹیسٹ بھی دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزا آفریدی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا 27 اپریل کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 11 روز سے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انھوں نے چار روز سے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کے اور کورونا میں مبتلا دیگر افراد کے لیے دعا کریں۔
کریانہ اور سبزی کی دکانوں پر آنے والوں کے بھی کرونا ٹیسٹ کا فیصلہ
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے خیبر پختونخوا میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 712 ہے جب کہ 204 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔
Discussion about this post