پنجاب میں تمام پبلک پارکس کھول دیئے گئے

لاہور: پنجاب حکومت نے آج سے تمام پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کی خاطر اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے تحت عوامی پارکوں کو کئی روز کی بندش کے بعد آج سے کھولا جارہا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال نے پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پارکس کھولے جائیں گے۔

پارکس میں آنے والے افراد کیلئے ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات فی الحال بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

loading...

ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی بڑی مارکیٹیں بند کرنیکا فیصلہ

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ برائلر مرغیوں میں کورونا کی موجودگی کا سوشل میڈیا پر جعلی مراسلہ زیر گردش ہے، برائلر مرغیوں میں کرونا کی موجودگی کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں