آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (05th June 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
جو لوگ کافی عرصے سے بندش جادو تونے اور دیگر قسم کے اثرات کا شکار تھے وہ اب مکمل طور پر اس سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، آج ان کے لئے اچھا دن ثابت ہو گا۔

ثور
صورتحال بدستور تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے، انشاءاللہ اب جلد تمام تر معاملات میں خوشخبری سن سکیں گے اور آپ کو اپنا کوئی ہوا مقام بھی واپس مل جائے گا۔

جوزہ
خوشی کی خبر ہے آج آپ کیلئے ، روحانی سفر کے خبر بھی مل سکتی ہے اور روزگار میں بہتری کے بھی بحکم اللہ امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اب تیزی سے مال آنا شروع ہو جائے گا۔

سرطان
اپنی آنکھیں کھولی رکھیں، چاروں طرف نظریں دوہرائیں گے تو اندازہ ہو گا کہ اس میں آپ کیلئے کیا ہے، آج کا دن اچھا ہے۔ مگر آپ کی محنت کے حساب سے ہی پھل ملے گا۔

اسد
نوکری میں تبدیلی کا امکان ہے، اچانک سفر کا پروگرام بھی بن سکتا ہے اور بلاک رقم کی واپسی کا امکان بھی ہے۔ آج ایک دوست دوبارہ چکر دے سکتا ہے خیال کریں۔

سنبلہ
جو بھی پریشانیاں چل رہی تھیں اب ان کے خاتمے کی جانب سفر شروع ہو گیا بحکم اللہ امید ہے کہ آپ جلد اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔

loading...

میزان
آج کا دن مبارک ثابت ہو گا آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے۔ انشاءاللہ وہ اب تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جائیں گی اچھی خبر ملے گی۔

عقرب
جو لوگ اب اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھائینگے وہ بعدمیں سخت پچھتائیں گے۔ کیونکہ عطارد مشتری شمس ان دنوں زائچہ میں آپ کو خوب فائدہ دے سکتے ہیں۔

قوس
اب آپ پھر اچھے وقت کو ضائع کر کے فضول کاموں میں لگ گئے ہیں، حالانکہ ان دنوں جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس کے ہونے کے واقعے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔

جدی
جو لوگ دوسروں کے کاموں میں مداخلت کرینگے، وہ سخت پچھتائیں گے، کیونکہ دوسروں کا ملبہ خود پر گر سکتا ہے اور آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے اپنا خیال رکھیں۔

دلو
دوسروں کے ساتھ مل کر کوئی ایسا منصوبہ مت بنائیں جس میں آپ کو اپنوں کے ساتھ ہی جھگڑے کا سامنا کرنا پڑے، رشتے ٹوٹ گئے تو پھر برسوں میں بھی ٹھیک نہیں ہونگے۔

حوت
ستاروں کی چال ان دنوں مکمل طور پر آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا انشاءاللہ بہت امکان روشن ہے۔ آج مالی حالات بھی اچھے ہوں گے۔

(Visited 25 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں