شاہ محمود قریشی کی قومی معاملات پر مذاکرات کیلئے شہباز شریف اور بلاول کو دعوت

شاہ محمود قریشی

بھارت اور کشمیر کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے اپوزيشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو دفتر خارجہ میں بریفنگ دینے کی پیشکش کردی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ دعوت دیتے ہیں شہباز شریف اور بلاول دفتر خارجہ آئيں وہ انہيں خطے کی بدلتی صورتحال اور بھارتی عزائم پر بریفنگ دیں گے، اگر وہ نہيں آسکتے تو مجھے بلائيں ، میں ان کے پاس جانے کو تیار ہوں ،کیوں کہ قومی معاملات پر نہ میری کوئی انا ہے نہ ضد ، اہم نوعیت کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ارادے اور طرح کے ہیں ، وہ بہانے تلاش کررہا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کا جواز پیدا کرنا چاہ رہا ہے، بھارتی حکومت کا اپنے ایجنڈے پر کاربند رہنا ، خطے کے امن و سکون کو متاثر کرسکتا ہے۔

پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہر وسیلہ فراہم کرے گی، آرمی چیف

ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن رہنما نہیں آسکتے تو وہ خود ان کے پاس چلے جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجوہات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاسکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے بھی کہا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کیلئے اسٹیج تیار کررہا ہے تاہم پاک فوج اسے بھرپور قوت سے جواب دے گی جس کا مظاہرہ بھارت گزشتہ برس فروری میں دیکھ چکا ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں