کرونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ہے، حماد اظہر      

حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے وزارتِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس فائلرز میں گزشتہ برس 40 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن کورونا کے باعث ٹیکس جمع کرنے میں 30 فیصد کمی آئی ہے جس کے باعث ہم آن لائن ڈیٹا کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے کسی کو ہراساں نہیں کیا جارہا ہے، جو بڑے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، مالی سال 19-2018 میں سرکاری ملازمین سے 5 ارب 97 کروڑ تنخواہوں کی مد میں ٹیکس اکٹھا ہوا جب کہ صوبوں اور دیگر شعبوں کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 70 ارب 47 کروڑ ٹیکس اکٹھا ہوا۔

loading...

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس آج سے شروع ہونگے

وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا بحران میں ہم سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے جس سے معیشت متاثر ہو، آئی ایم ایف نے کرونا بحران میں ہماری مدد بھی کی،

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے بنچ مارک سے بہتر کارکردگی دکھائی، آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق رپورٹس انکی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں