کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا، عارف علوی

عارف علوی
Loading...

 صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ  سندھ حکومت کے اختیارات سلب کرنے کی تجویز کبھی زیرغور نہیں آئی۔

نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، شیخ رشید

عارف علوی نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں اختلافات چلتے رہتے ہیں، وسائل کی تقسیم پراختلافات معمول کی بات ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مادر پدر آزاد کرپشن رہی ہے، کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا۔

عارف علوی کاکہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے، پہلی بارحکومت نے اسکینڈلز کی تحقیقات کے بعد رپورٹس جاری کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1300نیب مقدمات میں سے صرف 5 بیوروکریٹس کے خلاف تھے، نیب کا قانون مناسب ہے، بار ثبوت ملزم پر ہی ہونا چاہیے، اگر کسی کو نیب قانون پر اعتراض ہے تو وہ پٹیشن دائر کردے۔

صدر عارف علوی نے مالم جبہ، بلین ٹری اور بی آرٹی سمیت سب منصوبوں کی تحقیقات کی حمایت کی اور کہا کہ جہانگیر ترین کو حکومت نے باہر نہیں بھیجا، وہ واپس آجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بطور صدر انہوں نے اپنے خلاف مقدمات میں استثنی لینے سے انکار کیا۔

loading...

ملک میں کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر اجتماعی قربانی کرنی چاہیے، حکومت نے کورونا کے باعث عیدالفطر کی طرح عیدالاضحی کیلئے بھی پالیسی بنالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘شکر ہے کورونا سے اموات کم ہوئی ہیں، میں تو چاہتا تھا کورونا میں سب کچھ بند ہوجائے لیکن وزیراعظم نے مجھے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر قائل کیا۔’

تعلیمی اداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے عید کے بعد کورونا صورتحال دیکھ کر کھولنے چاہئیں۔

کشمیر پالیسی کے بارے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشمیر پالیسی کمزور نہیں ہے، مودی حکومت مسلمانوں کےخلاف نفرت کی پالیسی روا رکھے ہوئے ہے جب کہ 3سالہ بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا ہوش کرے کیوں کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں