مزدوروں کے سروں پر بیروزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
Loading...

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبائی خودمختاری کے نفاذ کے لیے گنجائش محدود کی جا رہی ہے۔

کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا، عارف علوی

چیئرمین پی پی پی نے 5 جولائی1977 کو پاکستان کا تاریخ کا تاریک ترین دن قرار دیا اور کہا کہ جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی آج یوم سیاہ منا رہی ہے جس کے حوالے سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 5 جولائی 1977 کو آئین معطل، جمہوریت کو لپیٹا گیا اور   منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آئین وجمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور دیتی رہے گی تاہم جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے۔

Loading...

علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کے نفاذ کےلیے گنجائش محدود کی جا رہی ہے جب کہ  عام شہری کورونا اور ٹڈیوں کے رحم وکرم پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے سروں پر بیروزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں جس سے ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے جب کہ عام شہری کورونا اور ٹڈیوں کے رحم وکرم پر ہیں۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں