شہباز شریف نے کورونا کو شکست دے دی

شہباز شریف
Loading...

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

مزدوروں کے سروں پر بیروزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں، بلاول بھٹو

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز  نے شہباز شریف کو 3 ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Loading...

خیال رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف اور ان کی اہلیہ تہمینہ درانی میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں