سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے موسلا دھار بارشوں کا امکان

سندھ
Loading...

کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے سندھ میں   مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے  اور  بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک بھارتی گجرات سے تھرپارکر میں داخل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص،  تھرپارکر، عمرکوٹ، جامشورو اور دادو میں آج رات سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جو 6 جولائی سے 8 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ  سکتی ہے۔

Loading...

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں معتدل اور کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔

(Visited 46 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں