مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف آج یوم استحصال منایا جارہا ہے

یوم استحصال
Loading...

اسلام آباد: پاکستانی قوم غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں فوجی محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم استحصال منارہی ہے۔

یوم استحصال پر پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا-

یوم استحصال کے موقعے پر آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ صبح 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ صدر مملکت شاہراہ دستور پر دس بج کر پانچ منٹ پر میڈیا سے گفتگو کریں گے اور خصوصی یادگار ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ اسلام آباد کی مشہور شاہراہ کشمیر ہائی کو سرینگر ہائے وے کا باضابطہ نام دیا جائے گا۔

مظاہروں کے ڈر سے مقبوضہ کشمیر میں مزید پابندیاں عائد

وزیراعظم عمران خان اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے اور یکجہتی واک میں شرکت کریں گے۔

Loading...

بزرگ حریت راہنما سید علی گیلانی نے 5 اگست کو پورے مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن کی کال دی ہے۔ یوم استحصال کشمیر تقریبات میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کو بے نقاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی مودی سرکار نے یک طرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا غیر آئینی اور متنازع قدم اٹھایا تھا جسے ایک برس مکمل ہوچکا ہے۔

اس اقدام پر ممکنہ رد عمل کے پیش نظر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاحال نقل و حرکت اور ذرائع رسل و رسائل پر بھارت نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

(Visited 25 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں