آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (5th August 2020)

Loading...

حمل
اللہ نے چاہا تو حالات اب تیزی سے بدلیں گے، بس آپ ان پر نظر رکھیں، غلطی کی کوئی بھی گنجائش نہیں ہے، اگر کی تو نتائج کے لئے خود کو تیار بھی کر لیں۔

ثور
آج ایک اچھا دن ہے، آپ کو اِن شاءاللہ اچھی خبریں ملیں گی اور خاص طور پر ایک رُکا ہوا کام ہو جائے گا اور کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آ جانے کی امید ہے۔

جوزہ
کسی بھی شخص سے امیدیں مت لگائیں، یہ غلط ہے،بس اچھے دِل سے دُعا کریں اور ہاتھوں ہاتھ اس کا رزلٹ لے لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہو گا۔

سرطان
کسی بھی طرف سے کوئی خاص کامیابی نہیں مل رہی، اس لئے جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور خاموشی سے وقت گزارنے کی کوشش کریں،بالآخر سب ٹھیک ہو گا، اِن شاءاللہ

اسد
آپ ایک اچھے انسان ہیں، مگر توکل میں کمی آجاتی ہے، کسی وقت جو بنے بنائے کام کو خراب کر کے رکھ دیتی ہے،ان دِنوں بس توبہ کریں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی۔

سنبلہ
خود کو ٹھیک کر لیں اِن شاءاللہ سب کچھ خودبخود ٹھیک ہو جائے گا، آج کا دن اچھا ہے، آپ کو کسی غیر متوقع ذریعے سے کچھ رقم اور فائدہ حاصل ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

Loading...

میزان
آج کا دن ایک خاص کام میں کامیابی دلائے گا، دوستوں کی جانب مت دیکھیں بس اللہ پاک سے ہر معاملے میں مدد مانگیں، راستے کھلتے جائیں گے۔

عقرب
آج آپ کو ایک رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے اور کسی بات کا خوف بھی تنگ کر سکتا ہے، اس لئے حسب ِ توفیق صدقہ دیں یاحی یاقیوم کا ورد بھی کریں۔

قوس
آپ چند دن ٹھیک چلتے رہتے ہیں پھر ویسے ہی ہو جاتے ہیں، لاپرواہ اور بے نیاز۔جس کو کسی بات کی فکر نہیں ہوتی اپنے اوپر ظلم نہ کریں۔

جدی
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں، حالات بالکل بھی اس بات کی اجازت نہیں دے رہے۔ان دِنوں بس روزگار کے حوالے سے ہی قدم اٹھانا بہتر ہے۔

دلو
جو فیصلہ کرنا ہے بڑے سوچ سمجھ کر کرنا ہے، اس میں جلد بازی کی گنجائش نہیں ہے، ان دِنوں کچھ آفر بھی چل کر آپ کے پاس آنے کی امید ہے۔

حوت
استخارے کی مدد سے چلیں گے تو نقصان کے امکانات کم ہیں،آج کا دن آپ کو کسی بڑی مشکل سے نکالنے میں بحکم اللہ مدد گار ثابت ہو گا، اِن شاءاللہ۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں