بھارت مسلمانوں کے ساتھ وہی کررہا ہے جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا, وزیراعظم

بھارت
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

قطری نیوزچینل الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کو ختم کرنے کے تمام ممکنہ راستےاختیار کرچکے ہیں تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت سے اس کی سیکولرازم کی پہچان چھین لی، بھارت آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کے زیر اثر ہے، آج کے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو ہٹلر کے دور میں یہودیوں کے ساتھ کیا گیا۔

Loading...

پاکستان کے سیاسی نقشے میں مقبوضہ کشمیر شامل

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدوادی ایک اُوپن ائیر جیل میں تبدیل ہے، ایک سال کے اندر اندر مقبوضہ جموں کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں سعودی عرب اور ایران تنازع سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم ہوئی ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں ختم نہیں ہوئی ہیں، ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں