آرٹیکل 370 کی ہماری نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر
Loading...

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مودی سب کیلئے خطرہ ہے،

آج مودی کے عزائم کھل کر سامنے آرہے ہیں، اقوام متحدہ سے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کا محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کا ایل او سی کا دورہ محصور کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے، آرٹیکل 370 کی ہماری نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے، ہمارے 12 ممبران اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر میں پراپرٹیز ہیں جو بھارت ضبط کر لے گا۔

دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان

قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مذمتی قرارداد پیش کی جیسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ قرارداد میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کی مذمت کی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

Loading...

قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں