ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ
Loading...

راولپنڈی: ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور 6 شہری شدید زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر میں واقع فتح پور اور تاہی گاؤں میں آبادی پر بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید اور 2 بچیوں، دوخواتین سمیت 6 شہری شدید زخمی ہوئے۔

دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو موثر جواب دیتے ہوئے نشانہ بنایا۔

Loading...

بھارتی فوج نے رواں سال سیز فائر کی 1877 خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید اور 144 زخمی ہوچکے ہیں

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں