آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (5th September 2020)

Loading...

حمل
آج کا دن آپ کے لئے کوئی مبارک خبر لے کر آیا ہے۔ آپ جس کام کی امید لگا کربیٹھے ہیں۔ اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بس مکمل توکل سے چلیں۔

ثور
اپنے لئے غلط قدم اٹھا کر خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ حالات اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیتے۔ آج ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا ہے۔ اسی میں بہتری ہے۔

جوزہ
اللہ پاک کے سپرد کر دیں اپنے سارے معاملات وہ آپ کے حق میں اچھا ہی کرے گا۔ یہ دن نازک ضرور ہیں، مگر کسی بڑے خطرے کا کوئی امکان نہیں۔

سرطان
آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں۔ اس میں اپنی ضد والا پہلو ختم کر دیں۔ مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ اور گھر کے اوپر مکمل توجہ دینا آپ کے لئے بے حد لازم ہے۔

اسد
کسی بھی ایسے کام میں نہیں انا جس کا تعلق عشق و محبت سے ہو۔ آج بار بار وارننگ دی جا رہی ہے۔ اپنی عزت اور وقار کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔

سنبلہ
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ ان دنوں جو مال خانہ کھلا ہواہ ے اس کو صرف جائز بنا کر فائدہ اٹھائیں، اللہ پاک سے اپنی حفاظت کی دعا بھی کریں۔

Loading...

میزان
کیوں کسی دوسرے کے معاملے میں آئے ہیں اور پھر پریشان بھی رہتے ہیں۔ اس وقت صرف اپنے بارے میں سوچیں اور دوسروں کے سامنے خود کو کمزور ظاہر نہ کریں۔

عقرب
لاکھ کوشش کرنے کے باوجود اگر آپ کو کامیابی نہیں مل رہی ہے تو پھر آپ کو استخارہ کی مدد لینے کی اشد ضرورت ہے۔ آج کا دن تھوڑا سا نازک ہی ہے۔

قوس
دل کے معاملات پھر خراب ہو رہے ہیں۔ فوری واپسی کا راستہ اپنائیں۔ اور جلد ہی صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ دینی معاملات میں آپ بہت پیچھے ہیں اب۔

جدی
یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں اور اپنی زبان میں نرمی لائیں۔ غصہ خود سے دور کریں گے تو اللہ بھی آپ سے راضی رہے گا۔ اسی وجہ سے خرابیاں چل رہی ہیں۔

دلو
اچھا وقت تیزی سے آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ آپ نے اگر اب بھی اس سے فائدہ نہ اٹھایا تو پھر شاید بڑا طویل عرصہ انتظار کرنا پڑے۔ اس لئے عقل سے کام لیں۔

حوت
اپنوں کے ساتھ بھی آپ ہر معاملے میں محتاط چلیں۔ اس وقت کسی کا بھروسہ کرنا ٹھیک نہیں ہے اور غصہ تو کرنا ہی نہیں ورنہ کسی بڑے جھگڑے کا خطرہ ہے۔

(Visited 197 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں