فلیگ شپ فیچرز سے لیس ‘سستا’ فون اب پاکستان میں بھی متعارف

فلیگ شپ
Loading...

اگر آپ کم قیمت میں فلیگ شپ فیچرز والا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں تو شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو کی نئی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

سام سنگ نے اپنا ایس 20 ایف ای فون پاکستان میں متعارف کرا دیا

پوکیو ایکس 3 این ایف سی اب پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہے جو فلیگ شپ فیچرز سے لیس ہے مگر اس کی قیمت حیران کن حد تک کم ہے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ سب سے طاقتور 4 جی 700 پراسیسر سے لیس فون ہے۔

ایکس 3 این ایف سی میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 732 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 6.67 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں 120 ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سمپلنگ ریٹ گیمنگ کے لیے دیا گیا ہے۔

اس کے اندر 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ طاقتور 5160 ایم اے ای بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ باکس میں بھی 33 واٹ چارجر دیا گیا ہے۔

یو ایس بی سی پورٹ کے ساتھ ہیڈفون جیک بھی ڈیوائس کا حصہ ہے جبکہ ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز بھی فون میں موجود ہیں۔

فون کے نام سے ہی واضح ہے کہ اس میں این ایف سی سپورٹ موجود ہے جبکہ وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.1 اور ڈوئل سم سپپورٹ بھی دی گئی ہے، جس میں سے دوسری سلاٹ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے طور پر بھی کام کرسکے گی۔

فون میں واٹر اور ڈسٹ سپلیش کا تحفظ دیا گیا ہے جبکہ گوریلا گلاس 5 فرنٹ اور پلاسٹک پینل بیک پر دیا گیا ہے۔

Loading...

کمپنی کے مطابق فون میں لیکویئڈ کول ٹیکنالوجی 1.0 پلس بھی مووجد ہے جو فون کا درجہ حرارت کم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

پاور کی ہی فنگرپرنٹ اسکینر کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

فون کے بیک پر کواڈ کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.73 آپرچر اور 6 پی لینس موجود ہے۔

اس کے علاوہ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا 119 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ ایف 2.2 آپرچر موجود ہے۔

فون میں 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اے آئی پورٹریٹ موڈ کے ساتھ ہے جبکہ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ میں کچھ اے آئی فیچرز جیسے اسکائی اسکیپنگ 3.0، نائٹ موڈ، شاٹ اسٹیڈی ویڈیو کسی بھی ویڈیو کلپ کو اسٹیبلائز کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔

20 میگا پکسل فرنٹ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 41 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا تاہم آئندہ 2 دن میں پری آرڈر میں اسے بک کرانے والوں کے لیے یہ 40 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

(Visited 28 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں