آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 5th December 2020)

Loading...

حمل
ایک مشکل سے اِن شاءاللہ نجات ملے گی، جو لوگ وجہ پریشانی تھے وہ آج خودبخود دور بھگ جائیںگے۔ آج آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہونے کی امید ہے۔

ثور
کسی بھی طرح سے آپ اپنے پرانے معاملات سے نجات حاصل کریں۔ یہ بے حد ضروری ہے، آپ جب تک ان سے نکلیںگے نہیں صورتِ حال بھی بہتر نہیں ہو گی۔اب خودغور کریں۔

جوزہ
آپ کو پرانے معاملے میں بڑا سوچ سمجھ کر چلنا ہو گا۔اس میں ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ ان دِنوں اپنوں کی مخالفت بھی ہو سکتی ہے۔

سرطان
جو لوگ دوسروں کے ساتھ مل کر کوئی مالی پلان بنا رہے ہیں وہ ذرا عقل سے کام لیں، اب سرمایہ کاری کی تو پیسہ ڈوب سکتا ہے۔ آج زبردست وارننگ دی جا رہی ہے آپ کو۔

اسد
بھول کر بھی دِل کے معاملات کو نہ چھیڑیں ورنہ رسوائی کا اندیشہ تو ہے ہی مگر ناکامی بھی ہو سکتی ہے۔ آج کا دن صرف اپنے روزگار پر مکمل توجہ دینے کےلئے ہی ہے۔

سنبلہ
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملات کا شکار ہیں جس میں بندش اور جکڑن محسوس کر رہے ہیں تووہ بس سورہ ¿ قلم کی آخری دو آیات کو صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔

Loading...

میزان
آپ کو آج سفر کے حوالے سے بھی خبر مل سکتی ہے اور جس بھی طرف کوشش جاری تھی اس میں کامیابی حاصل ہو گی، حالات مکمل ساتھ دیں گے۔

عقرب
جو لوگ کسی معاملے میں الجھن کا شکار ہیں وہ ابھی دو تین یوم اور صبر سے کام لیں اِن شاءاللہ اس میںسے نکل جایں گے،آج بس اپنے روزگار پر توجہ دیں بس۔

قوس
جس انداز سے آپ زندگی گزار رہے ہیں، ایسا فی الحال ابھی ممکن نہیں ہے۔ اپنے معاملات ٹھیک رکھ کر چلیں گے تو کافی حد تک بہتر ہی چلتے رہیں گے، خصوصاً آج۔

جدی
سفری معاملات میں کوئی اہم خبر مل سکتی ہے اور آج اولاد کے مستقبل کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔آج کا دن گھر میں پُرسکون فضا کی نشاندہی کر رہا ہے۔

دلو
جن حوالوں سے پریشانیاں چل رہی ہیں آپ وہ راستہ ہی بند کر دیں اور آج آپ کوشش کریں کہ خود ہی ایسے معاملات سے پیچھے ہٹ کر صرف اپنے اور گھر والوں کی طرف دیکھیں۔

حوت
آپ جو چاہتے ہیں۔ وہ ابھی ممکن نہیں، کم سے کم سات یوم درکار ہیں اس لئے آپ کوشش کریں کہ پرانے کام پر توجہ رکھیں اور اپنے گھر کے بگڑے کام بھی سیدھے کروائیں

(Visited 255 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں