پی ڈی ایم مستعفی ہونے کا فیصلہ کرے، ہمارے استعفے حاضر ہیں، رانا ثنا اللہ

حکومت کو
Loading...

لاہور: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام لاہور میں پی ڈی ایم سے اظہار یکجہتی کریں گے، مینار پاکستان گراؤنڈ بھرے گا،مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں چھپے کرونا کو بھگا کر دم لیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرے، ہمارے استعفے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کا اندھا انتقام اس وقت بھی جاری ہے، پہلے آسٹریلیا میں 2 ارب کی جائیداد کا الزام لگایا گیا، میرے خلاف جعلی مقدمہ بنایا گیا، میرے خلاف بیان کیلئے فیصل آباد سے منشیات فروشوں کو بلایا گیا، دباؤ ڈالنے کے باوجود میرے خلاف ایک گواہ نہ ملا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کا رویہ غیرانسانی اور انتقام والا ہے، (ن) لیگی رہنماوَں پر حکومت نے بے بنیاد مقدمات درج کیے، میں نے اپنی آمدنی کا باقاعدہ ٹیکس دیا ہے، پہلے حکومت کہتی تھی کہ میری آسٹریلیا میں دو ارب کی پراپرٹی ہے، 3 سال میں میری کوئی خفیہ جائیداد اور اکاونٹ سامنے نہیں لا سکے، اب یہ 12 کروڑ پر آگئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے میرے خلاف 300 لوگوں کو بلایا، ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی، منشیات فروشوں کو بلاکر مجھے ڈرایا گیا۔

loading...

پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کی کامیابی میں خواتین کا بڑا کردار ہوگا، مریم نواز

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملتان میں کورونا کا شور مچایا گیا، جلسہ ہو گیا تو کورونا غائب ہو گیا، کب تک کرونا کا بہانہ کریں گے، کسی کو وبا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، 13دسمبر کو حکومتی کورونا کا علاج کریں گے۔ 13 دسمبر کو مینار پاکستان بھرجائے گا، پورے پاکستان سے لوگ لاہور کا رخ کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب متحد ہیں ، مریم نواز پارٹی کی قیادت کررہی ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے، ن لیگ کے استعفے حاضر ہیں۔ بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔

(Visited 19 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں