سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون بہت جلد متعارف کرایا جارہا ہے…!

سام سنگ

سام سنگ اپنا نیا فلیگ شپ فون ‘گلیکسی زی فلپ’ آئندہ ماہ متعارف کرا رہا ہے اور اسکے فیچرز کے بارے میں کافی چیزیں بھی لیک ہو چکی ہیں۔

مگر اب ایک نئی لیک میں اس فولڈ ایبل فون کے بارے میں تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ون فیوچر کی لیک میں اس فون کے سام سنگ کے آفیشل رینڈرز بھی جاری کیے گئے جبکہ دیگر تمام تفصیلات بھی موجود ہیں۔

دنیا کا پہلا فون جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر ہو گا..!

زی فلپ میں 6.7 انچ اسکرین دی گئی ہے جس میں 22:9 ایسپیکٹ ریشو فولڈ ایبل او ایل ای ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے۔

گزشتہ سال کے گلیکسی فولڈ کے برعکس اس نئی لیک میں الٹرا تھن گلاس ڈسپلے فیچر کی تصدیق کی گئی ہے تاکہ اسے فولڈ کرتے ہوئے گلیکسی فولڈ جیسے مسائل سامنے نہ آسکیں۔

سام سنگ کے حالیہ فونز کی طرح زی فلپ میں پنچ ہول سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ باہر سیکنڈ ڈسپلے 1.06 انچ او ایل ای ڈی پینل سے لیس ہے جو وقت دیکھنے کے ساتھ سادہ نوٹیفکیشن دکھائے گا۔

اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔

loading...

فون میں سنگل یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ اور آڈیو کے لیے دی جارہی ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور ہیڈفون جیک موجود نہیں، جبکہ یہ فون 5 جی کو بھی سپورٹ نہیں کرے گا بلکہ ایل ٹی ای نیٹ ورک کو سپورٹ کرے گا۔

اس فون میں باہر کی جانب ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جس میں 12 میگا پکسل کا مین کیمرا اور 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا شامل ہیں جبکہ سیلفی کیمرا 10 میگا پکسل کا ہوگا۔

بنیادی طور پر فیچرز کے لحاظ سے یہ کوئی غیر معمولی فون نہیں مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ درحقیقت زی فلپ کو اس کے منفرد ڈیزائن اور اسٹائل کی بنیاد پر فروخت کرنا چاہتی ہے۔

جن صارفین کو زیادہ طاقتور ہارڈویئر کی خواہش ہوگی ان کے لیے گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز ہوں گے جبکہ زی فلپ ایسے صارفین کے لیے ہوگا جو فیچرز کی جگہ ڈیزائن کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس فون کی دستیابی اور قیمت تو واضح نہیں مگر ایک دوسری لیک کے مطابق گلیکسی زی فلپ کی قیمت 1400 ڈالرز (2 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے اور یہ 14 فروری کو ریلیز ہوگا۔

(Visited 28 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں