کرونا وائرس کے خوف سے چینی جوڑے کی انوکھی شادی

کرونا وائرس

چین میں پھیلے کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے  مہمانوں نے چینی جوڑے کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا جس پر دولہا دُلہن نے مہمانوں کو ہال میں بلا کر خود براہ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سنگاپور کا رہائشی چینی جوڑا شادی سے چند روز قبل ہی چین کا دورہ کرکے واپس آیا جس کے بعد دولہا دُلہن نے مہمانوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی تو مہمانوں نے ان کے چین کے دورے کے باعث ان میں کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

مہمانوں کے انکار پر دولہا دُلہن نے شادی کی تقریب منسوخ کرنے کی بجائے ایک انوکھا حل نکالا اور براہِ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تمام مہمان شادی ہال پہنچے جہاں دولہا دُلہن نے مہمانوں سے دور رہنے کے لیے خود کو ویڈیو کال پر رکھا اور شادی ہال میں اپنی حاضری ویڈیو کال کے ذریعے یقینی بنائی، اس دوران دولہا دُلہن نے شادی کے لباس بھی زیب تن کیے اور ہال میں موجود مہمانوں سے ویڈیو کال کے ذریعے ہی مبارکبادیں وصول کرتے رہے۔

کرونا وائرس ہے یا صرف ٹھنڈ لگی ہے؟ کیسے پتہ چلے گا ؟

نشریاتی ادارے کے مطابق دولہا دُلہن کا تعلق چینی صوبے ہونان سے ہے جس کی سرحد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی صوبے ہوبئی سے ملتی ہے۔ دولہا دُلہن حال ہی میں نئے سال کا آغاز ہونان میں اپنی فیملی کے ساتھ کرکے سنگاپور واپس لوٹے تھے۔

دولہا کا کہنا تھا کہ جب مہمانوں نے کورونا کے خوف کی وجہ سے تقریب میں شرکت سے انکار کیا تو انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس سے تمام مہمان حیرت زدہ ہوگئے لیکن پھر سب لوگوں نے خوشی خوشی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ چین کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سنگاپور میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 28 ہے۔

(Visited 37 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

کرونا وائرس,

اپنا تبصرہ بھیجیں