چاکلیٹ کیک یا اوپن ہارٹ سرجری ؟

اوپن ہارٹ سرجری

آکلینڈ : نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اوپن ہارٹ سرجری کی عکاسی کرتا ایسا کیک تیار کرلیا، جسے کھانا آسان نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت جوڑے نے اوپن ہارٹ سرجری کی منظر کشی پر مبنی چاکلیٹ کیک تیار کرکے مقامی اسپتال کو تحفے میں پیش کردیا۔

کیک اس قدر صفائی کمال مہارت سے تیار کیا گیا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں گے۔

اوپن ہارٹ سرجری
Photo: File

چاکلیٹ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند؟

میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے لیے تیار کیے گئے کیک کو اوپن ہارٹ سرجری پر بنایا گیا جس میں خون بہنے کے منظر کو بھی سرخ کریم کی مدد سے دکھایا گیا جبکہ اس کی زمین انسانی دھڑ جیسی بنائی گئی۔

باصلاحیت خاتون نینا اور ان کے خاوند جون نے کیک کی زمین کو انسانی کھال کے رنگ کا بنایا ہے جبکہ اس میں خون کے لیے اسٹابری سمیت جیلی کی مدد سے سرخ رنگ کی نلکیوں میں داخل کیا گیا ہے۔

جوڑے کے مطابق کیک کو سرجیکل ٹولز کی مدد سے بنایا گیا اور اسے ٹھوس کرنے کے لیے چاکلیٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔

(Visited 78 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں