جاوید میاں داد کا فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ

پی سی بی
Loading...

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قانون بنوائیں اور فکسنگ کا جرم کرنے والے کرکٹرز کو پھانسی دلوائیں جبکہ کھلاڑی کے ساتھ بکیز کو بھی پھانسی دی جائے۔ سلیم ملک، عطاالرحمان اور دیگر کرکٹرز نے چند پیسوں کیلیے ملک بیچا۔

وزیراعظم سب سے پہلے وسیم اکرم کو کر کٹ بورڈ سے علیحدہ کریں، عامر سہیل

انہوں نے کہا کہ 1999 میں کوچنگ اس لیے چھوڑی کے مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ فکسنگ ہورہی ہے۔ جسٹس قیوم کمیشن کو فکسنگ سے متعلق سب کچھ بتایا لیکن کھلاڑی بچ نکلے۔ کرکٹرز کمزور قوانین کی وجہ سے بچ جاتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دعووں سےنکل کراب عمل درآمد کرے۔

loading...

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن نے جن کرکٹرز کو پی سی بی سے دور رکھنے کا کہا آج بھی وہ بورڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔ جن سابق کرکٹرز پر تھوڑا سا بھی شک تھا، انھیں کرکٹ بورڈ میں نہیں ہوناچاہیے تھا۔ عمر اکمل بھی اعتراف جرم کر کے واپس آجائے گا۔

(Visited 28 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں