میچ فکسنگ کے خلاف بولنے پر میرا کیرئیر جلد ختم ہوگیا، عاقب جاوید

عاقب جاوید
Loading...

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہےکہ میچ فکسنگ پر بات کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں ملیں۔

جاوید میاں داد کا فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ

وزیراعظم سب سے پہلے وسیم اکرم کو کر کٹ بورڈ سے علیحدہ کریں، عامر سہیل

میچ فکسنگ سے متعلق عاقب جاوید نے انکشاف کیا کہ فکسنگ کے خلاف بولنے پر میرا کیرئیر جلد ختم ہوگیا اور مجھے دھمکیاں ملیں کہ تمھاری بوٹیاں بوٹیاں کردیں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ فکسنگ کے خلاف بولنے پر آپ ایک حد تک اوپر جاسکتے ہیں اور فکسنگ کے خلاف بولنے کی وجہ سے ہی میں ہیڈ کوچ نہ بن سکا۔

Loading...

جس برے واقعے پر کرکٹ کیرئر ختم ہوا اس کا افسوس ہے، محمد آصف

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن میں بھی حقائق چھپائے گئے، سلیم ملک کو ایک اور موقع ملنا چاہیے اور انہیں کرکٹ بورڈ میں بھی نوکری ملنی چاہیے۔

سابق کرکٹر عاقب جاوید نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ مافیا بہت بڑا ہے جہاں اندر جانے کا راستہ تو ہے نکلنے کا نہیں، کرکٹرز اور مافیا والوں کو سزائیں ہونی چاہیئں کیونکہ کرکٹر تو بہت آئے مافیا کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں