آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (06th June 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
ایک پرانی دُعا پوری ہونے کا وقت آ گیا ہے، برسوں انتظار کے بعد اب خوشیاں دیکھیں گے، آج ایک بڑی ضرورت بھی پردہ غیب سے پوری ہو گی اور رقم بھی ہاتھ آسکتی ہے۔

ثور
آپ کو اپنے لئے جس خبر کا انتظار تھا وہ کسی وقت بھی مل سکتی ہے،آج کا دن مالی معاملات میں بہتری دے گا اور آپ کی پوزیشن کو بھی مضبوط کرنے میں اِن شاءاللہ مدد گار ثابت ہو گا۔

جوزہ
روحانی معاملات میں خاطر خواہ بہتری مل رہی ہے، اگر نیت صاف رہی تو جلد منزل پا لیں گے، جو لوگ اپنے گھر پر توجہ نہیں دے رہے وہ اس کےلئے خاص وقت نکالیں، بے حد ضروری ہے۔

سرطان
آج ایک حسرت پوری ہونے کا امکان ہے، اولاد والوں کی بھی آج اولاد کے حوالے سے کوئی بات پوری ہو گی اور قرض کی ادائیگی کے حوالے سے بھی آج بات بن جائے گی۔

اسد
روزگار میں تبدیلی والا ستارہ زائچے میں موجود ہے، آپ کے لئے اچھے مواقع ہیں۔ آپ کو جو چانس ملے فائدہ اٹھائیں، رسم بھی لے سکتے ہیں، بالکل بے فکر ہو کر اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

سنبلہ
آج اچھا اور مددگار دن ثابت ہو گا،بحکم اللہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیابی ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں، کسی جانب سے رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

میزان
مالی معاملات مشکلات کا شکار لوگ آج اس میں سے نکلنے مےں کامیاب ہوں گے۔ ادھر جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے ری ہے، زبردست بہتری ہے۔

عقرب
آج کا دن خانگی مسئلے سے نکلنے کا ہے اس میں زیادہ وقت ضائع مت کریں صرف اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں، اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے،اگر آپ سمجھیں تو ورنہ کچھ نہیں۔

قوس
جو لوگ اپنے مقاصد کی طرف پیش قدمی کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں امید تو بہت ہے کہ کامیابی ان کے قدم چومے گی، آج ضرورت بھی غیر متوقع انداز سے پوری ہو سکتی ہے۔

جدی
دوست نما دشمن سے دور رہیں اور آپ کو کافی حد تک اس کا اندازہ بھی ہے، آج کا دن آپ کو بار بار اس سلسلے میں خبردار بھی کر رہا ہے، ورنہ سخت نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔

دلو
اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے، آپ کو قدرے محتاط چلنا ہو گا اور اپنا غصہ ٹھنڈا بھی رکھنا ہو گا، بات بڑھ گئی تو پریشانی بھی بڑھ جائے گی، وارننگ ہے زبردست۔

حوت
آج مالی معاملات میں جاری مشکلات کا کافی حد تک خاتمہ ہو گا اور جس طرف سے خطرات محسوس ہو رہے تھے اُس میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گی، آپ کو شام تک اندازہ ہو جائے گا۔

(Visited 38 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں