معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کرونا وائرس کا شکار

ظفر مرزا
Loading...

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ظفر مرزا نے کہا کہ خود کو گھر پر آئیسولیٹ کرکے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

loading...

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ‘میرا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے’۔

کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا، عارف علوی

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان میں کرونا وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر وائرس سے صحتیاب ہوئے جب کہ چند ایک وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں