ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری شدید زخمی

ایل او سی
Loading...

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے جن میں 2 بچے اور 2 معمر خواتین بھی شامل ہیں۔

Loading...

برطانوی سفارتخانے نے آئندہ ہفتے سے ویزا درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے پاک آرمی کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں