آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (6th July 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

حمل
آج اہم دن ہے اور آپ کو کسی معاملے میں اچھی خبر ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ روزگار ملے گا۔

ثور
اس وقت ستاروں کی پوزیشن آزمائشی چل رہی ہے۔ آپ کو ہر معاملے سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی قسم کے رسک لینے سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے۔

جوزہ
ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی اور کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا اور آج گھر میں جاری ایک کشیدگی بھی بے حد کم ہو سکے گی، ان شاءاللہ

سرطان
جو لوگ کسی بھی انجان شخص کی باتوں میں آکر اپنی سمت تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ نہایت بے وقوفی کریں گے، ایسا بالکل مت کریں وقت مناسب نہیں ہے۔

اسد
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا۔ وہ بے حد آسان محسوس ہوگا اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔

سنبلہ
ان حالات میں آپ ابھی کسی بھی طرح بڑا فیصلہ مت لیں۔ جو قدرتی طور پر ہو رہا ہے۔ اس کو ہونے دیں۔ آپ خود کو بس سپرد اللہ کر دیں تو بہتر ہے۔

Loading...

میزان
آج کسی جانب سے چھوٹی رقم کا بندوبست ہوگا اور اہم ضرورت بھی پوری ہو گی۔ آپ بس خاموشی کے ساتھ مکمل توکل کرکے چلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

عقرب
آپ کی راہ میں ایک چھوٹی سی رکاوٹ ہے۔ جو آج شام تک ہی دور ہو جائے گی پھر مطلوبہ نتائج حاصل ہوجانا شروع ہو جائیں گے، صبر سے کام لیں۔

قوس
آپ حالات ٹھیک ہوتے ہی پرانی ڈگر پر چلنا شروع ہو گئے ہیں جو کہ پھر بہت بڑی غلطی کی جانب ہیں ابھی وقت ہے، سوچ سمجھ کر اپنے قدم اٹھائیں۔

جدی
ایک اہم معاملے میں بڑی پیش رفت ہو رہی ہے اور جس کی وجہ سے روزگار کا سلسلہ بھی بڑا شاندار ہونے کا امکان ہے۔ آج ضرورتیں پوری ہوں گی۔

دلو
آج کا دن گھریلو ماحول میں ان شاءاللہ بہتی کا سبب بنے گا اور آپ کی ایک پریشانی ختم ہو گی۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی اب شفاءیاب ہو سکیں گے۔

حوت
اچھا اچھا سوچا کریں۔ اللہ پاک سے جس طرح کا گماں کرو گے اس کو اسی طرح کا ہی پاﺅ گے۔ آج بہرحال ایک اہم معاملے میں کامیابی مل سکتی ہے۔

(Visited 438 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں