رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

فرد جرم عائد
Loading...

لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی،

دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔  احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر فرد جرم عائد کی۔

قائد حزب اختلاف شہباز نے عدالت کو بتایا کہ جج صاحب یہ جھوٹا کیس ہے، پنجاب کے عوام کی دس سال خدمت کی ہے، میں نے دل سے پنجاب کےعوام کی خدمت کی، احسان والی بات نہیں کر رہا، میں عوامی نمائندہ تھا، میرا حق بنتا تھا، میں لوگوں کی خدمت کروں۔

loading...

تمام حکومتی اور اپوزیشن قیادت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یکجا ہے’

شہباز شریف کا کہنا تھا 12 سال تنخواہ لی نہ پٹرول کے پیسے، اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان لے کر آیا، مجھے اس کیس میں پھنسایا گیا ہے، جس نے تنخواہ نہیں لی وہ سرکاری پیسوں سے نالہ تعمیر کرائے گا ؟ میں نے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں