بیروت میں دو ہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ

بیروت میں
Loading...

بیروت: پورٹ پر تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں ملک میں دو ہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

بیروت میں دھماکوں کے نتیجے میں ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے اور دھماکے کی تحقیقات کے باعث بندرگاہ کے متعدد حکام کوان کے گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ورلڈ بینک نے بھی بیروت دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق بندرگاہ کی تعمیر نو کے لئے سرکاری اور نجی مالی اعانت کے لیے متحرک ہیں اور وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے لوگوں کی بہتر زندگیوں اور روزگار کے لیے مدد کریں گے۔

Loading...

بیروت میں خوفناک دو دھماکے، 78 افراد ہلاک 4000 سے زائد زخمی

اس سے قبل بیروت کے گورنر مروان عبود نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بندرگاہ کے علاقے میں تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالرتک مالی نقصان، آدھا شہر متاثر جب کہ کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں تاہم ابھی مزید تباہ کاریوں کا تخمینہ لگا یا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بیروت دھماکوں کے نتیجے میں اب تک کم ازکم 135 افراد جاں بحق اور 4000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں