چاہتا ہوں پاکستان کو کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں، وزیراعظم

وزیراعظم
Loading...

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان کو ایسا ملک بنانے کی خواہش ہے جسے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں۔

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے سفر میں ریلوے کا بہت اہم مقام ہے کیونکہ دنیا بھر میں ٹرین سستے اور آرام دہ سفر کا ذریعہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم نے انگریز کے دیے گئے ریلوے نظام کو ترقی نہیں دی، ریلوے اہمیت اس لیے رکھتی ہے کہ یہ عام اور غریب آدمی کی سواری ہے، ریلوے معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سے پاکستان میں پہلی بار ریلوے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے، ایم ایل ون سے کراچی سے لاہور کا سفر7 گھنٹے ہو جائے گا۔

loading...

عمران خان نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان ایسا ملک بنے جسے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں، اور ایم ایل ون خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں تمام مذہب کے لوگ برابر ہیں، ہماری کوشش تھی کہ سکھ برادری کے لیے آسانیاں پیدا ہوں، حسن ابدال ریلوے اسٹیشن سے سکھ برادری کو بہت سہولت ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں ہر طرح کی سہولیات دینی ہے اور ہم اگر صرف سیاحت کو بہتر بنا لیں تو کسی سے قرضہ مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں