ملک میں بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، قوم سے سچ کا جووعدہ کیا اسے پورا کریں گے،

حکومت نے بی این پی مینگل کو منانے کی کوششیں شروع کردیں

ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کا مقابلہ کرنا ہے اور انہیں بے نقاب بھی کرنا ہے۔

Leave a Reply