سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے

کراچی: جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے، منور حسن کئی دنوں سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

منور حسن نے ابتدائی تعلیم جیکب لائن کے ایک اسکول سے حاصل کی جب کہ جامعہ کراچی سے عمرانیات اور اسلامیات میں”ایم اے“ کے امتحانات پاس کیے۔

طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوابازی کو جانا ہوگا، بلاول بھٹو

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی لازوال سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Leave a Reply