عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے، وزیراعظم

عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تشدد سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کا عالمی دن ہے، میں دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف دلاتا ہوں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نہتے کشمیری پیلٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں، بہیمانہ زیادتیوں پر مسلسل خاموشی انسانی حقوق اور قوانین کے خلاف ہیں۔

لاک ڈاؤن کے فیصلے مرکزی سطح پر ہونے چاہیے تھے، وزیراعظم

.وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی پیروکار قابض مودی سرکار کے حکم پر غاصب بھارتی افواج کے ہاتھوں رقم کی جانےوالی بربریت کی یہ داستانیں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا نے مرتب کررکھی ہیں۔ اس سفاکیت پر روا رکھا جانے والا سکوت انسانی حقوق اورعالمی انسانی قوانین کے خلاف ہے جسے گوارا نہیں کیا جانا چاہیے۔

Leave a Reply