آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (7th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
07 فروری جمعہ۔

حمل

کئی لوگ اقرار گناہ کریں گے لوگ آپ پر بھروسہ کر کے اپنے دل کا راز بتا دیتے ہیں اور پھر آپ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔کیا گیا سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

ثور
فارن ایکسچینج اور نجی تعلق پر زور رہے گا جو روز بروز گرم تر ہوتا جا رہا ہے دو افراد اہم کردار ادا کریں گے۔محنت سے جس مقام کو بنایا ہے اس میں ترقی کے امکانات ہیں۔

جوزا
دوسروں کی رائے پر عمل کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ فیکٹری کے مالکان کو نفع ہو سکے گا۔ دوست مددگار رہیں گے۔

سرطان
مالی حالات بہتر کرنے کے لئے آسان طریقوں پر عمل کرنا اُلٹا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔

اسد
افسران بالا سے اپنی ترقی کے بارے میں بات کریں۔ آپ کی کامیابی کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ آپ ہر شخص اور حالات کے ساتھ گزارا کر لیتے ہیں۔

ان تمام پریشانیوں کا حل بھی قرآن مجید میں ہے…!

سنبلہ
ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ کام کی مصروفیات کی وجہ سے گھر کو وقت نہ دے پائینگے۔ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ایسا وعدہ یا معاہدہ نہ کریں جسے بعد میں پورا نہ کر سکیں۔

میزان
کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہیں گے۔

عقرب
قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے اور کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ رشتے دار مددگار رہیں گے۔

قوس
کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔ ٹینشن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جدی
تفریحی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ بعض شر پسند قسم کے لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔

دلو
آپ کے خیالات اور نظریات غیر معمولی ہیں۔ آپ ہمیشہ سے ہی پرکشش ہیں۔ جنس مخالف کے دام فریب سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

حوت
بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ دیرینہ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

(Visited 334 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ - (7th Feb 2020), ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں