وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نے چینی اور آٹے پر تمام خود فیصلے کئے جبکہ ای سی سی کے تمام فیصلوں کی منظوری دی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ اور ایک عہدہ لے کر دوسرا دے دینا پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب جب تک گرفتار نہیں ہوتے، عوام کو اُن کی آٹا اور چینی چوری کا جواب نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ایک ٹویٹ اور ردوبدل کرکے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے آٹا اور چینی سے منسلک تمام فیصلے کیے، وہی ای سی سی کے تمام فیصلوں کی منظوری دیتے ہیں، کابینہ کو چئیر کرتے ہیں اور ایف آئی اے کی رپورٹ میں درج تمام فیصلوں کی منظوری دیتے ہیں۔

جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام فیصلوں کی منظوری دی۔ لکی ایرانی سرکس کرکے عمران صاحب اب پاکستانی عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتے۔

نیب چئیرمین نے انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ابھی تک عمران خان اور بزدار صاحب کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ ملک کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی کہ ملک کا وزیراعظم اور سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ عوام کا آٹا اور چینی چور ہو۔

(Visited 15 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں