آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (7th April 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
کسی بھی انجانی شخصیت پر بھروسہ مت کریں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ وہ آپ کو کس طرح نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔آج کا دن قدرے خاموشی سے گزارنے کا ہے۔

ثور
آپ کو کل تک جو رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی وہ آج کسی وقت بھی ختم ہو جائے گی۔آپ فکر نہ کریں اور اشارہ ملتے ہی اپنے رُکے ہوئے کام فوری طور پر شروع کر دیں۔

جوزہ
دلی مراد پوری ہو گی۔ اگر جائز ہوئی تو۔ آج صورت حال کافی حد تک آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ کا ایک اہم رُکا ہوا کام بھی ہوگا اور پیسہ بھی ضرور ہاتھ لگے گا۔

سرطان
بندش وغیرہ کی وجہ سے آپ کو آج بھی اپنے معاملات میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ عین موقع پر جا کر رکاوٹ مل سکتی ہے۔ذہنی طور پر تیار رہیں۔

اسد
بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنی وقار کا پورا خیال رکھیں اور اپنے معاملات جس قدر ممکن ہو سکے جلد ٹھیک کر لیں۔ دوسروں سے فی الحال کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

سنبلہ
ضرورت سے زیادہ اوپن ہو رہے ہیں۔یہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے۔ آج خاموشی اختیار کریں اور جو مل رہا ہے۔ اس کو صبر شکر ادا کرکے رکھ لیں، بس۔

میزان
دو افراد ان دنوں مخالفت کررہے ہیں۔ آپ کو قدرے ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ آج آپ کی صحت کا خانہ بھی کمزوردکھائی دے رہا ہے۔ اس کا صدقہ دینا توبنتا ہے۔

عقرب
غیر متوقع طور پر مالی فائدہ حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں اور جس بھی مسئلے نے درد سر بنا رکھا تھا۔ ان شاء اللہ اس کے حل ہونے کی پوری امید بھی نظر آتی ہے۔

قوس
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ دوپہر کے بعد ہی اپنے معاملے سے نکلتے ہوئے دکھائی دیں گے اور جس سے خطرہ محسوس کر رہے تھے۔ وہ بھی ٹل جانے کی امید ہے۔

جدی
آج آپ کو ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید ہے اور ایک طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہےّ آج کا دن آپ کی خراب پوزیشن کو بہتر کر دے گا۔ ان شاء اللہ

دلو
جس بھی شخص پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں۔ وہ آپ کے لئے فائدے کے بجائے نقصان دے سکتا ہے۔ آپ کو اس کا اندازہ بھی ہے، خود کو فوری طور پر اس سے دور کریں۔

حوت
نماز کی پابندی کریں۔ باوضو رہنے کی کوشش کریں اور آج غیر قانونی کام میں ہرگز ہرگز ہاتھ مت ڈالیں ورنہ آپ کو فائدے کے بجائے بڑانقصان بھی ہو سکتا ہے۔ خیال رہے۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں