انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان
Loading...

لندن: انگلش بورڈ نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ مانچسٹر اولڈٹریفورڈ میں 5 سے 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 13سے17 اور تیسرا ٹیسٹ21 سے 25 اگست کو کھیلا جائے گا، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اولڈٹریفورڈ میں ہی کھیلےجائیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اگست اور دوسرا 30 اگست اور تیسرا یکم ستمبر کو کھیلا جائےگا۔

Loading...

میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، شاہد آفریدی

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل 25 جون کو قومی ٹیم کے پہلے اسکواڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھری تھی، اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل تھے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں