جذباتی مداح نے عاطف اسلم کی گاڑی کیساتھ کیا کیا …؟

Loading...

کراچی: گلوکار عاطف اسلم نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے جذباتی مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کے مداح نے تصویر نہ کھنچوانے پر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔

گلوکار عاطف اسلم کے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جو ان کی آواز کے ساتھ ان سے بھی بے حد محبت کرتے ہیں۔ مشہور شخصیات خاص طور پر فنکاروں کے ساتھ ان کے جذباتی اور پاگل مداحوں کے واقعات اکثر منظر عام پر آتے رہتے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے لیے کس حد تک پاگل ہوتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ عاطف اسلم کے ساتھ بھی پیش آیا تھا جس کے بارے میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا۔ عاطف اسلم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل کے شو مذاق رات میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ایک پاگل مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی میرے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی اس وقت میرا ایک مداح آیا اور کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ تصویر کھنچوانی ہے۔

تو میں نے کہا مجھے یاد پڑتا ہے میں نے تین دن پہلے تمہارے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے جس پر اس مداح نے کہا نہیں وہ میں نہیں کوئی اور تھا جس پر عاطف اسلم نے کہا نہیں میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا کیونکہ میں آپ کے ساتھ تصویر کھنچوا چکا ہوں اور پھر میں اندر چلا گیا۔

میں ہمیشہ سے ٹی وی پر اداکاری کرنے کی خواہشمند تھی، یمنٰی زیدی

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ جب میں دو گھنٹے بعد باہر آیا تو میری پوری گاڑی پر نشانات بنے ہوئے تھے اور گاڑی پر لکھا ہوا تھا عاطف اسلم مجھے تم سے محبت ہے۔

loading...

عاطف اسلم کا یہ واقعہ سن کر شو کے میزبان واسع چوہدری، شو میں موجود گلوکارہ آئمہ بیگ اور دیگر شرکا حیران رہ گئے۔

(Visited 16 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں