محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی
Loading...

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شاہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

Loading...

ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، شبلی فراز

کراچی شہر میں سب سے زیادہ بارش صدر میں43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ پی اے ایف بیس فیصل میں 26 ملی میٹر، ناظم آباد میں 22 ملی میٹر ، جناح ٹرمینل پر 8.8 ملی میٹر، پی اےایف بیس مسرور میں 12 ملی میٹر، لانڈھی میں 3.1 ملی میٹر اور سرجانی میں 1 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندر سے زیادہ نمی لینے پر مون سون سسٹم زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں