دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہوگئی

Loading...

کراچی: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کوویڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

57 لاکھ 66 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،  کووِیڈ 19 کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ کرونا سے ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 57 لاکھ 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کورونا سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد اموات جبکہ، 6 لاکھ 87 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ برازیل میں کورونا سے 65 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے، 16 لاکھ سے زائد مریض اسپتالوں میں یر علاج ہیں، روس میں اب تک کرونا سے 10 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ 6 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Loading...

رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بدستور جاری ہیں،م اس عالمی وباء سے 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور اب تک 7 لاکھ 20 ہزار سے زائد لوگ اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس سے متعلق اقوام متحدہ کا پہلی بار حیران کن انکشاف

علاوہ ازیں اسپین میں کرونا سے 28 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ یہاں اب تک 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد مریض ریکارڈ پر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیرو میں کرونا سے 10 ہزار سے زائد لوگ جان سے چلے گئے اور وہاں 3 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں اور چلی میں کورونا وائرس سے 6 ہزار سے زائد افراد موت کئے منہ میں چلے گئے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد متاثرہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں