شریف خاندان ہمیشہ بیماری کو سیاست کے لئے استعمال کرتا ہے، شہباز گل

شہباز گل
Loading...

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کورونا کے خلاف لڑنے آئے تھے اور اسی کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ شریف خاندان ہمیشہ بیماری کو سیاست کے لئے استعمال کرتا ہے، بڑا بھائی جھوٹی پلیٹوں پر لندن بیٹھا ہے اور چھوٹا بھائی کورونا کی پیچھے چھپا بیٹھا ہوا ہے۔

اپنے بیان میں حکومت نے تمام ڈاکٹرز کو حفاظتی آلات مہیا کئے، اپوزیشن ڈاکٹرز کے استعفوں کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔ اصل میں ایڈہاک ڈاکٹرز نے استعفے دیئے، ان ڈاکٹروں نے اپنی ایڈہاک مدت ملازمت پوری ہونے پر معمول کے مطابق استعفیٰ دیئے، شہباز شریف اپنے ٹویٹس کے ذریعے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسسز کا سامنا کریں۔

Loading...

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسسز کا سامنا کریں۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں