پاکستان دیگر ممالک کے نسبت کورونا سے کم متاثر ہوا، شبلی فراز

شبلی فراز
Loading...

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیبارٹریزموجودہیں،  احساس کیش پروگرام کے تحت ڈیڑھ سو ارب تقسیم کیےگئے،  حکومت نے معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔

سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی نامکمل جے آئی ٹی رپورٹ جاری کی، علی زیدی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ   پاکستان دیگر ممالک کے نسبت کورونا سے کم متاثر ہوا، این سی او سی نے کورونا سے نمٹنےکیلیے اہم  کردار ادا کیا، حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلیےکامیاب پالیسی بنائی، وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر تمام فیصلے کئے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عوام کے لئے پیغام ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بھی لوگ باہر نکلنےکے بجائےگھروں میں رہیں، اور عید اپنے گھروں میں منائیں، احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کیا تو عیدالاضحیٰ پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لئے عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے سخت قواعدوضوابط بنائے ہیں۔

Loading...

شبلی فراز نے بتایا کہ عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے سخت قواعدوضوابط بنائے ہیں۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں