پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنی چاہیے، بلاول بھٹو

Loading...

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی جبکہ موجودہ بجٹ میں بھی اس میں اضافے سے انکار کیا۔ اس کے اقدام کے بعد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وبا کے دنوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے۔ میڈیکل یونیورسٹیاں کورونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹٰی آئی کا ایجنڈا تعلیم دشمن ہے۔ اس کے اقدامات سے اکثر یونیورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Loading...

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونیورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی وبا کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ سپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں کو سپورٹ کرے

(Visited 32 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں