برطانیہ میں 10 لاکھ افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ

بےروزگار
Loading...

مانچسٹر: بینک آف انگلینڈ نے سہ ماہی مانیٹری رپورٹ شائع کر دی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چند ماہ میں دس لاکھ افراد بےروزگار ہوسکتے ہیں۔

بینک آف انگلینڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چند ماہ میں دس لاکھ افراد بےروزگار ہونے کا خدشہ ہے،  بےروزگار لوگوں میں 3.9 فیصد سے 7.4فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی اس سال 9.5 فیصد نیچے جانے کا امکان ہے، برطانیہ کو گزشتہ کئی دھائیوں سے اتنی بےروزگار اور معیشت سکڑنے کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا حال میں ہوا ہے۔

Loading...

بیروت میں دو ہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ

برطانوی معیشت میں تین سو سال میں یہ سب سے بڑی کساد بازاری ہے، رواں برس جی ڈی پی گزشتہ برس کے مقابلے میں بیس فیصد کم رہے گی، کرونا وائرس بحران کے باعث بنک آف انگلینڈ نے شرح سود کو کم کر کے 0.1 فیصد کیا ہوا ہے‘۔

موجودہ شرح سود تاریخ کی کم تین سطح پر ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں