سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے ماتحت افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس لےلیا

کرک
Loading...

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے ماتحت افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے نیب افسران کے نام پر پیسے لینے والے ملزم محمد ندیم کی ضمانت کے مقدمہ کے تحریری فیصلے میں ازخود نوٹس لیا۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب چیئرمین نیب کے ماتحت افسران کی تعیناتیوں کا اختیار رولز (قانون) کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں، نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے، کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک کتنی رقم تقسیم ہوچکی ہے….. ؟

عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جبکہ رجسٹرار آفس کو ازخودنوٹس الگ سے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

Loading...

جسٹس مشیر عالم نے چار صفحات پر مشتمل حکمنامہ تحریر کیا جس میں خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں